افغانستان تک رسائی کیلئے ٹرمپ پاکستان کو چھوڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے : امریکی اخبار
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنبیہ کی ہے امریکا کودی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے اس لیے وہ پاکستان سے منہ پھیرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکے اداریے کے مطابق پاکستان نے اہم خفیہ معلومات اکثرامریکا کوفراہم کی ہیں، افغانستان کیلئے ہرفوجی پروازپاکستانی فضا سے گزرتی ہے اورزیادہ ترسپلائی پاکستانی ریل یا سڑک سے ہوتی ہے، یہ دیکھنا ہوگا کہ امداد منجمد کرنے پرپاکستان تعاون کرتا بھی ہے یا نہیں، پاکستان کے خلاف فیصلے سے لگتا نہیں کہ ٹرمپ کے پاس اثرات سے نمٹنے کی پالیسی ہے جبکہ امریکا کودی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے۔اخبار کے مطابق ٹرمپ اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ پاکستان کو چھوڑ دیں، اس صورت میں پاکستان، چین کا زیادہ قریبی اتحادی بن سکتا ہے، ٹرمپ کا پرانے پارٹنرز کو امریکا سے دورکرنے کا فیصلہ چین کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا، بھارت کے خلاف زیادہ سخت رویہ اپنا سکتا ہے۔اداریے میں کہا گیا کہ پاکستان کے زیادہ تعمیری تعاون کیلئے ٹرمپ کوسفارتی طریقے اپنانے چاہئیں، امریکا کوسعودی عرب اور امارات سے نئے دوستانہ تعلقات استعمال میں لانا چاہیے، ان دونوں ممالک کے ذریعے طالبان کی خلیج فارس میں فنڈ اکھٹا کرنے کی کوشش ناکام بنانا چاہیے جبکہ پاکستان سے تعاون کیلئے ٹرمپ کوشورمچانے کے بجائے خاموش بات چیت کی ضرورت ہے۔
امریکی اخبار