پاکستان حکومت اور فوج امریکہ سے اتحاد کو ختم کردے:آسیہ اندرابی

پاکستان حکومت اور فوج امریکہ سے اتحاد کو ختم کردے:آسیہ اندرابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(کے پی آئی) دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے پاکستان کی حکومت اور فوج پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ سے اتحاد کو ختم کردے۔سرینگر میڈیاکے مطابق اپنے ایک بیان میں آسیہ اندرابی کا کہنا تھاا یسے مواقع بار بار نہیں آتے،یہ پاکستان کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو اور اپنی معیشت کو مضبوط کرے۔ پاکستان کوسمجھنا چاہئے کہ وہ امت کی امیدوں کا مرکز ہے،اسلئے اگر پاکستان امریکہ جیسے ممالک سے آس لگاتا ہے تو وہ دوسرے مظلوم مسلم ممالک کی مدد کیسے کرسکتا ہے جبکہ اس کی خود کا وجود خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات عیاں ہے کہ امریکہ پاکستان کا بدترین دشمن رہا ہے اس لئے پاکستانی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ دیکھے کہ امریکی امداد کے بغیر وہ کس طرح اپنی معیشت کومضبوط کر سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -