برطانوی سیاستدان نوجوان گوری ماڈل کے عشق میں گرفتار

برطانوی سیاستدان نوجوان گوری ماڈل کے عشق میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی)محبت کسی بھی عمر میں کسی سے بھی ممکن، برطانیہ کی استقلال پارٹی کے سربراہ ھنری بولٹن اور 25 سالہ گوری ماڈل جو مارنی نے یہ مقولہ سچ کر دکھایا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ھنری بولٹن اور ان کی اہلیہ 42 سالہ تاینانا سموروفا کے درمیان گذشتہ برس اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ ان اختلافات کے بعد وہ ناراض ہو کربچوں سمیت آسٹریا چلی گئی تھیں۔حال ہی میں ھنری بولٹن اور ان کی معشوقہ جو مارنی کی ایک ساتھ تصاویر نے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا تھا۔ برطانوی سیاست دان ھنری بولٹن کے اس مبینہ معاشقے کے منظرعام پرآنے کے بعد انہیں پارٹی کی طرف سے بھی سخت دباؤ ہے۔ یہ دباؤ اس وقت سے جاری ہے جب ان کی اہلیہ ناراض ہو کر آسٹری چلی گئی تھیں۔اپنے شوہر کے ساتھ اس کی ’محبوبہ‘ کی تصاویر کے منظرعام پرآنے کے بعد ناراض بیگم سموروفا نے اپنے رد عمل میں کہا کہ اس کی توجہ اس طرح کے معاملات پر نہیں۔ وہ بچوں کی دیکھ بھال کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ناراضی ختم کرکے تعلقات کو معمول پر لاسکتی ہیں۔سوشل میڈیا پر ھنری بولٹن کو سخت تنقید کا بھی سامنا ہے۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی ہے کہ نوجوان ماڈل کے ساتھ ان کی محبت کا ان کی بیوی کو علم ہے۔ انہوں نے اپنی بیوی کو دھوکہ نہیں دیا۔

مزید :

علاقائی -