جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن مرزا نفیس احمد انتقال کرگئے
جڑانوالہ (سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن مرزا نفیس احمد مغل ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ سینیٹر سراج الحق نے ادا کی ۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ، مرحوم کو مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔ مرحوم کو سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈاکٹر سعید احمد ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، رانا عبدالوحید، رانا سلطان محمود ، سابق ممبر نواب شیروسیر، یحییٰ بختیارسمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی دینی خدمات کو سراہا ۔