چین ، شادی رجسٹریشن کیلئے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی متعارف

چین ، شادی رجسٹریشن کیلئے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چانگ کنگ آئی این پی) چانگ کنگ حکام نے شادیوں کی رجسٹریشن کیلئے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی متعارف کرادی ہے، اس کا مقصد شادی کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور مختصر بنانا ہے۔شادی رجسٹریشن مرکز چانگ کنگ کا کہنا ہے کہ یہ نیا نظام جنوری میں شروع کیا گیا ہے ۔چینی اور غیر ملکیوں کے درمیان ہونے والی شادی کے سلسلے میں بھی اس نظام کو استعمال کیا جائے گا ۔ رجسٹریشن کا پورا نظام چینی قانون کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے ۔ رجسٹریشن کے وقت متعلقہ جوڑے کے شناختی کارڈ ،ان کا گھریلو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کیا جائے گا اور اس کے بعد ہی شادی کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا ۔ چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے نئے نظام کے ذریعے جانچ پڑتال مختصر وقت میں ہوسکے گی ۔ اس نظام کے تحت جوڑے کی فوراً تصویر بنائی جائے گی اور دیگر ڈاکومنٹس اور ڈیٹا بیس سیکیورٹی نظام کیساتھ اس تصویر کا فوراً موازنہ کر لیا جائے گا ۔ اس کام میں صرف 0.3سیکنڈ لگیں گے جبکہ عام طور پر اس کام کیلئے دس منٹ درکار ہوتے تھے ۔

مزید :

علاقائی -