عوام کی دعاؤں سے سی پیک منصوبے کی جنگ جیت لی:اسد قیصر
صوابی (محمدشعیب سے )سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسدقیصر نے کہاہے کہ سی پیک کا منصوبہ خیبرپختونخوا کیلئے زندگی اور موت کامسئلہ بن گیاتھا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کی دعاؤں سے ہم نے یہ جنگ جیت لی جس کی وجہ سے وفاق کو سی پی پیک کے منصوبے کے تحت خیبر پختو نخوا میں میگامنصوبوں کے اجراء کیلئے مجبور کردیاان منصوبوں کی اجراء سے صوبہ میں خوشحالی کا دور ہوجائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام موضع مرغز میں پی ٹی آئی این اے 13کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے ضلعی صدر انوارحقداد ، ڈاکٹر فضل الٰہی اور رونق زمان نے بھی خطاب کیا ۔سپیکر اسدقیصر نے کہاکہ نوجوان تحریک انصاف کاہر اول دستہ ہے گلی گلی ،کوچہ کوچہ جاکر عوام کو پی ٹی آئی کے منشور سے آگاہ کرے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی زبردست پذیرائی نے ثابت کردیاہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی بھی سیاسی اتحاد عمران خان کو شکست نہیں دے سکتامیری سیاست کا مقصدنوجوان نسل کو بہتر مستقبل کی فراہمی ہے ۔سپیکر اسدقیصر نے کہاکہ میں جھوٹ اورمنافقت کی سیاست پر لعنت بھیجتاہوں الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرکے دکھائے کرپشن اور حرام خوری سے ہر وقت اپنا پہلوبچایااورآج یہ مقام اپنی دن رات محنت اور عوام کی زبردست تائید اور حمایت کی وجہ سے حاصل کیا۔ضلع صوابی میں اربوں روپے کے پراجیکٹس کااجراء کرکے ایک تاریخ رقم کی جس کے عوام گواہ ہیں ۔سپیکر اسدقیصر نے کہاکہ اے این پی کا ایزی لوڈ اور کرپشن کا دور دوبارہ کبھی واپس نہیںآئے گا عوام نے اے این پی کے اصل چہرے سے واقف ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومتیں قائم ہوں گے ملک کے وزیراعظم عمران خان ہوگا اور صوبہ میں بھی تحریک انصاف کی مضبوط حکومت قائم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کے دورمیں ہمیشہ صوابی کو محرومیوں سے دوچار کیا پہلے دور میں گدون کی مراعات سے صوابی کو محروم کیا اور دوسرے دور میں دریا ئے سندھ کا پانی چوری کرکے صوابی کے لوگوں کو روزگارسے محروم کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ عوام نے شریعت کے نفاذکیلئے ایم ایم اے کو ووٹ دئے تھے انہوں نے صرف زبانی جمع خرچ کیا اسلام کی اصل خدمت پی ٹی آئی نے کی ۔سود کے خلاف قانون سازی کرکے کڑی سزائیں تفویض کیں ،سکولوں میں ناظرہ قرآن اور ترجمہ قرآن کا نظام نافذ کیا صوبے کی مسجدوں کو سولرنظام پر منتقل کیا جارہاہے مسجدوں کے آئمہ کرام کیلئے وظائف مقرر کئے ،پشتوفلموں سے بے حیائی کے خاتمے کیلئے قانون سازی کررہے ہیں ،جہیز فنڈ کیلئے قانون سازی جلد مکمل ہوجائے گا ۔