پیپلز پارٹی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی، نتاشہ دولتانہ

پیپلز پارٹی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی، نتاشہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈی جی خان ڈویژن غلام یاسین خان گوگانی ، سینئر رہنما جنوبی پنجاب میراحمدکامران مگسی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے عوامی طاقت سے ساتھ آئیندہ انتخابا ت میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت صوبو ں میں حکومت قائم کرے گی پیپلز پارٹی(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

اقدار میں آ کر عوام کی مشکلا ت حل کرے گی چیف جسٹس آف پاکستان کی سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر برہمی درست ہے حکومت نے تعلیم وصحت کے نظام کو بر باد کر کے رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین اور میٹرو بس منصوبے حکمرانوں نے کمیشن کی خاطر بنائے ہیں عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں حکومت ناکام ہو گئی ہے جب غریب کے پاس کھانے کے لیے روٹی نہ ہو بیماری کی صورت میں پیسے نہ ہوں بچو ں کو تعلیم دلوانے کی سکت نہ رکھتا ہو تو میٹرو بس بڑی سڑ کوں اور اورنج آئین منصوبے اس کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔
نتاشہ دولتانہ