فوڈ اتھارٹی کا جعلی سیفٹی آفیسر بن کر دکانداروں کو لوٹنے والا شخص گرفتار

فوڈ اتھارٹی کا جعلی سیفٹی آفیسر بن کر دکانداروں کو لوٹنے والا شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی فوڈ سیفٹی آفیسر بن کر دوکانداروں کو لوٹنے والے شخص کو گرفتار کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نے کوٹ لکھپت(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

انڈسٹریل ایریا میں کاروائی کرتے ہوئے اتھارٹی کے نام پر جعل ساز ی کرنے والے تصدق حسین نامی شخص کو مارکیٹ میں جعل سازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کرکوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ بھی درج کر وا دیا گیا ہے۔ ملزم پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نمائندہ بن کر دوکانداروں کو دھمکاتا اورپیسے بھی وصول کرتا تھا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کو انفرادی طور پر کسی بھی جگہ جا کر کاروائی کی اجازت نہیں۔ فوڈ اتھارٹی ٹیمیں ہمیشہ مکمل وردی میں ملبوس ہو کر کاروائی کرتی ہیں۔ہر آفیسر کا نام اس کی وردی پر تحریر اہوتا ہے اور گاڑی پر شکایت درج کروانے کے لیے نمبر بھی واضح تحریر ہو تا ہے۔