بلوچستان ، مختلف اضلاع میں بارشوں اور برف باری کے بعد سردی میں مزید اضافہ

بلوچستان ، مختلف اضلاع میں بارشوں اور برف باری کے بعد سردی میں مزید اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع اور بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بعض جنوبی اور شمالی اضلاع میں مزید بارشیں متوقع ہیں تاہم 9 اور 10 جنوری کو صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لئے بھی سود مند ثابت ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور میں منفی 10، اسکردو، گوپس اور کلام میں منفی 08، ہنزہ، بگروٹ، کوئٹہ اور دیر میں درجہ حرارت منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا درجہ حرارت صبح کے وقت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔