ن لیگ کی ناکام پولیسیوں نے ملک کا ستیا ناس کردیا، مصطفی محمود
جمالدین والی (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی عوامی اُمنگوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب مزدور ، مظلوم ، محکوم عوام کی آواز کو بلند کیا ہے جس میں شہیدوں کا خون شامل ہے آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہو گا ۔ (ن) لیگ کی نا کام پالیسیوں نے ملک کا ستسا ناس کر دیا ہے عوام ذلیل و خوار ہے ۔ (ن) لیگ کی حکومت نے ہمیشہ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے ہیں اب عوام (ن) لیگ کو آئندہ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
الیکشن میں مسترد کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے مخدوم زادہ سید مصطفے محمود نے یوسی چیئر مین مٹھ روجھان بابر خان مزاری سے کوٹ کرم خان میں ان کے والد مقصود عالم خان مزاری کی تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یوسی چیئر مین ہاون خان مزاری ، یوسی چیئر مین جاوید حسن داد ڈاہر ، مجاہد اللہ خان مزاری ، حاجی نظر خان مزاری ، مختار جام ، علی خان مزاری ،محمود احمد ثاقب سولنگی ، فضل احمد خان مزاری ، علی خان مزاری ، نعمان خان ، جاوید سولنگی ، جبران مزاری ، اور عاشق حسین پٹھان ، ناصر الدین خان مزاری ، سجاد لی خان مزاری بھی موجود تھے۔
مصطفی محمود