احمقانہ پالیسیوں کی بدولت امریکہکی بدولت امریکہ زوال پذیر ہورہا ہے:عنا یت اللہ
پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ پاکستان مخالف بیانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی احمقانہ پالیسیوں کے نتیجے میں امریکہ زورال پذیر ہو کر بہت جلد باؤن ریاستوں میں تقسیم ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ امریکی صدر افغانستان میں اپنی ناکام پالیسیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالیں، امریکی یہ یاد رکھیں کہ پاکستان کی عالمی برادری اور باالخصوص(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
امریکہ پر بہت احسانات ہیں ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستان فوج ، پولیس اور عوام نے دی ہیں شاید کسی دوسرے ملک نے دی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے تو اس مسلم امہ اور باالخصوص پاکستان کے خلاف غیر معقول بیانات اور اقدامات کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے ۔ عنایت اﷲ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کی قبل اول بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کے خواب کو مسلمانان عالم باہمی اتحاد و اتفاق سے ناکام بنا لیں گے ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ بیت القدس مسلمانوں کی یک جہتی اور اتحاد کا مظہر ہے اور مسلمان اس کے خلاف کسی بھی صیہونی سازش کو ناکام بنانے کے لئے کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ہمارے ملک نے پرائی جنگیں لڑیں جس کا ہمیں بہت جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کے امداد کا محتاج نہیں بلکہ پوری پاکستانی عوام کسی بھی بیرونی جارحیت کا یک جہتی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔