سیاسی مخالفین جانتے ہیں نواز شریف اگلا الیکشن جیت جائینگے، احمد یار ہنجراء

سیاسی مخالفین جانتے ہیں نواز شریف اگلا الیکشن جیت جائینگے، احمد یار ہنجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف 22کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،مسلم، قیدیوں کے فرار ہونے کے خدشہ کے پیش نظرپنجاب بھر کی جیلوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے بیرونی دیواروں پر لگی خاردار تاروں کے اوپر لیزر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

وائر کی تنصیب کی جا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ 2013 سے پہلے لوڈشیڈنگ، بے روزگاری اور دہشتگردی تھی لیکن نوازشریف نے خون پسینہ ایک کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،نواز شریف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کر کے دکھایا، سیاسی مخالفین جانتے ہیں کہ نواز شریف اگلا الیکشن جیت جائیں گے۔ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ حلقہ این اے 176اور پی پی251میں صحت،تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ،بجلی،سوئی گیس،پینے کے صاف پانی کی فراہمی، کو ٹ ادو شہر میں سیو ریج سسٹم کی بحا لی ،تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتا ل کو اپ گر یڈ کر نے ،کا رڈ یا لو جی و ہیمو ڈائیلسز سنٹرکے قیا م ، شہر ی و دیہی علا قو ں میں سڑ کا ت کی تعمیر ات و مر مت اور کو ٹ ادو سٹی شہر ی علا قوں اور ما رکیٹو ں میں5کروڑ کی لاگت سے ٹف ٹا ئلز کی تنصیب ،سڑکوں کی تعمیر20کروڑ کی لاگت سے نور شاہ روڈ کی کارپٹ روڈ تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں پر بھر پور توجہ دی ہے۔
احمد یار ہنجراء