ڈیرہ غازیخان کے 22ہزار افراد میں صحت کارڈز تقسیم ہونگے، عبد العلیم شاہ

ڈیرہ غازیخان کے 22ہزار افراد میں صحت کارڈز تقسیم ہونگے، عبد العلیم شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے ڈیرہ غازیخان شہر میں دبئی طرز کے پارک کی منظوری بھی دے دی شہر میں 22ہزار افراد(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
میں صحت کارڈ بھی تقسیم ہوں گے ان خیالات کا اظاہر ممبر صوبائی اسمبلی سید عبد العلیم شاہ نے اربن یونین کونسل نمبر 4بلاک چورہٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر یونین کونسل نمبر 4کے چیئر مین سردار ذوالقرنین خان لشااری ایڈووکیٹ ،وائس چیئر مین حاجی محمد زبیر نظامی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چیئر مین بیت المال محمد علی پان والے ،ممبر میو نسپل کارپوریشن سید عمران شاہ ،صدر صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد صدیق آرائیں ،یونین کونسلوں کے چیئر مین محمد سرور صدیقی ،شاہد خان بغلانی ،وائس چیئر مین حاجی محمد شریف وڈانی ، حاجی محمد سرور نظامی ،ڈاکٹر جہانگیر بھٹی ،نور محمد و دیگر بھی موجود تھے ممبر صوبائی اسمبلی سید عبد العلیم شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی عملی خدمت کی سیاست کی ہے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کے تیز ترین سفر پر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا اربن یونین کونسل نمبر 4میں چیئر مین سردار ذوالقرنین خان لشاری ایڈووکیٹ ،وائس چیئر مین حاجی محمد زبیر نظامی کی کاوشوں سے میں نے صوبائی حکومت سے دو کروڑ روپے کی لاگت سے اوپن واٹر سپلائی منصوبہ منظور کرا یا ہے یہ منصوبہ جلد مکمل کر لیا جا ئے گا چیئر مین سردار ذوالقرنین خان لشاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی سید عبد العلیم شاہ کی قیادت میں شہر کی تعمیر و ترقی کا سفر تیز سے تیز کریں گے۔