ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت دشمن ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے،قطب فرید کوریجہ
ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)رہنما پاکستان پیپلزپارٹی وایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ نے اپنی رہائشگاہ پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کاسنہری(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
دوریادکرکے عوام خون کے آنسوروتے ہیں،ذوالفقارعلی بھٹوسے لیکر پاکستان پیپلزپارٹی کے ہر دورمیں عام آدمی کے گھرمیں خوشحالی تھی، مہنگائی کوکنٹرول کیاگیاتھا مگر موجود ہ حکومت نے عوام سے جینے کاحق چھین لیاہے، مہنگائی اورغربت کی وجہ سے لوگ اجتماعی خودکشیاں کرنے اوراپنے بچوں کوبیچنے پر مجبورہوچکے ہیں، کسانوں کااستحصال کیاجارہاہے،فصلوں کی بے توقیری کی جارہی ہے جس کی وجہ سے آسمان سے رزق کے دروازے تنگ ہوتے جارہے ہیں۔ الیکشن2018میں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوکر پاکستان کے کھوئے ہوئے وقارکو بحال کرائے گی اوردشمن کوقراراجواب دے گی، عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی لائے گی، دہلیزپر انصاف فراہم کیاجائے گا، کسانوں کے حوالے سے مستحکم پالیسی بناکرنافذالعمل کی جائیگی تاکہ ملک میں معاشی بدحالی نہ ہونے پائے۔
قطب فرید