تھرمیں ڈکیتی ودہرے قتل کے واقعات بدترین بدامنی ہے، اسداﷲ بھٹو
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیروسابق ایم این اے اسد اللہ بھٹونے تھرپارکرکے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی میں دو ہندوتاجربھائیوں کے قتل اورلوٹ مارکے واقعے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرجیسے پرامن علاقے اوردن دھاڑے شاہی بازارمیں ڈکیتی ودہرے قتل کا افسوس ناک واقعہ بدامنی کی بدترین مثال ہے،حکومت قاتلوں کو کیفرکردارتک پہنچاکر لواحقین کو انصاف اورتاجروں میں پھلی ہوئی بے چینی کو ختم کرے۔قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اسداللہ بھٹو نے کہا کہ تھرمیں دوہندوبھائیوں کے قتل کا اندہوناک واقعہ حکومتی غفلت ونااہلی کی نشاندہی کرتا ہے۔سندھ حکومت تھرسمیت سندھ کے عوام کو امن فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے دوہندوتاجربھائیوں کے قتل پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،اقلیتی برادری خود کو ہرگز اکیلا نہ سمجھے پورے سندھ کا عوام ان کے ساتھ ہے ،دہشتگرد انسانیت کے قاتل اورکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ حکومت غیرمسلموں سمیت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اورقیام امن کے لیے موئثر اقدامات کے ساتھ مٹھی واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو سخت سزادی جائے۔انہوں نے زوردیا کہ سندھ حکومت اپنی پوری توجہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے میں صرف کرنے کی بجائے تھرسمیت سندھ میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے فرض شناس وایماندار پولیس افسران مقررکرکے میرٹ ونصاف کو یقینی بنائے۔