حدود کی خلاف ورزی،سب رجسٹرار ملتان کینٹ نے سائلین کی پونجی داؤ پر لگادی

حدود کی خلاف ورزی،سب رجسٹرار ملتان کینٹ نے سائلین کی پونجی داؤ پر لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نمائندہ خصوصی)سب رجسٹرار ملتان کینٹ عثمان اکرم نے اپنی حدود کی خلاف ورزی کرکے ہزاروں سائلین کی کروڑوں کی جمع پونجی داؤ پر لگاؤدی۔معلوم ہوا ہے ڈپٹی کمشنر آفس نے سب رجسٹرار ملتان کینٹ کو تحصیل ملتان صدر اور سب رجسٹرار ملتان سٹی کو تحصیل ملتان سٹی کا ایریا (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

الاٹ کیا۔دونوں سب رجسٹراروں پر حدود ک ے باہر جائیداد منتقلی پر پابندی کردی۔لیکن عثمان اکرم نے ان احکامات کو بھی جوتے کی نوک پر رکھا ہے ۔گزشتہ تین ماہ کے دوران500سے زائد ایسے کیسزسامنے آچکے ہیں۔جو سٹی حدود میں واقع ہیں لیکن ان رجسٹریوں کی منظوری سب رجسٹرار ملتان کینٹ نے دے رکھی ہے۔اس غیر قانونی اقدام کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرلینڈ ریکارڈ ملتان سٹی نے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ان رجسٹریوں کو غیرقانونی قرار دیکر انتقال درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔سب رجسٹرارملتان کینٹ نے اپنے غیرقانونی اقدام سے کروڑوں روپے تواپنی جیب میں ڈال چکے ہیں لیکن سائلین کی پراپرٹیز کو متنازعہ بنادیا۔اب وہ مارے مارے پھر رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے گزشتہ 6ماہ کے دوران کینٹ حدود سے باہر والے 1ہزار سے زائد کیسز کی منظوری دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان نادرچٹھہ کو اس تمام صورتحال سے آگاہ ہیں۔لیکن پھر بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔
پونجی