عمران خان نے شادی کی ہے تو اچھا کیا ہے : شیخ رشید

عمران خان نے شادی کی ہے تو اچھا کیا ہے : شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگرعمران خان نے شادی کرلی ہے تو بہت اچھا کام کیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کہنا تھا کہ 10 جنوری سے 10 فروری تک ملکی سیاست کے لئے اہم دن ہیں، حدیبیہ، عزیزیہ، پاناما اور دیگر کیسز میں نامزد چور پکڑے جائیں گے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ ملک کی تقدیر بدلنے جارہی ہے اورعوام کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شادی کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی علم نہیں یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے لیکن اگر عمران خان نے شادی کرلی ہے تو بہت اچھا کام کیا، وہ میرے اچھے دوست ہیں جن پر مجھے فخر ہے۔