مظفر گڑھ، اوور چارچنگ کرنیوالے ٹرانسپوٹرز کیخلاف کارروائی، 13گاڑیاں تھانہ بند
مظفر گڑھ (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آرٹی اے عروج فاطمہ اورموٹر وہیکل ایگزامینرمحمد مستنصر کا پولیس تھانہ سول لائیز، صدر اور سٹی کے ہمراہ مسافروں سے زائدکرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی۔کارروائی کے دوران 13 ہائی ایس کے چلان کرکے حوالات بند کرنے کے احکامات جاری کردئے۔تفصیل کیمطابق ڈپٹی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
کمشنر سیف انور جپہ کی ہدایت پر گزشتہ روز سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عروج فاطمہ نے موٹر وہیکل ایگزامینر مستنصر اور پولیس نفری کے ہمراہ ملتان مظفرگڑھ روٹ پر مختلف مقامات پر کارروائی کی۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے مسافروں سے کرایہ کے بارے معلومات حاصل کیں جس پر مختلف ہائی ایس ڈرائیورز کی جانب سے بمطابق سرکاری کرایہ جو کہ مظفرگڑھ تا ملتان 50 روپے مقرر ہے سے دس روپے زائد وصول کئے جانے پر شکایات سامنے آئی جس پر مسافروں سے زائد وصول کئے جانے والا کراٰیہ کو واپس کراکر 13 ہائی ایس کے چلان کرکے متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے احکامات جاری کرتے ہوئے 13 ہا ئی ایس کو حوالات میں بند کرنے کے احکامات بھی جاری کردئے جس پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کردی یے۔اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عروج فاطمہ کاکہناتھا کہ مسافروں کو سفر کے دوران پیش آنے والی زائد کرایہ وصولی ،اوور لوڈنگ ،جسیی مشکلات کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے خصوصی ٹاسک دیا ہے جس پر عملی اقدامات شروع کردئے ہیں۔