بوریوالا، شادی ہال کی چھت گرنے سے دولہا دلہن سمیت 20سے زائد افراد زخمی
بورے والا(تحصیل رپورٹر)شادی ہال کی چھت گرنے سے دولہا ، دلہن،خواتین ،بچوں سمیت 20سے زائدافرادشدید زخمی شادی ہال کا مالک موقع سے فرار واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
اور پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا واقعات کے مطابق چک نمبر 112ای بی میں نعیم بھٹہ کے بیٹے شمشیر اقبال عرف شہزاد کی مقامی شادی ہال میں دعوت ولیمہ تھی جس میں خواتین ،بچوں اور مردوں سمیت 150کے قریب افراد شریک تھے شادی ہال کی چھت جو کہ لوگوں کے مطابق انتہائی ناقص بتائی جاتی ہے چھت کے اوپر 50کے قریب خواتین کے کھانے کا انتظام تھا جن کے لیے 6ٹیبل لگائے گئے تھے ابھی کھانا شروع نہیں ہوا تھا اور مہمان آ رہے تھے کہ اچانک شادی ہال کی چھت زمین بوس ہو گئی چھت پر موجود دلہن آسیہ بی بی ،دولہا شمشیر اقبال عرف شہزاد ،کشور بی بی ،ثمینہ بی بی ،بشریٰ بی بی ،محمد دین ،سکینہ بی بی ،محفوظ علی (ویٹر )،عالیہ بی بی ،پروین بی بی ،نادیہ بعمر12سال،آمنہ بی بی ،ثمرہ بعمر 16سال،شکیلہ بی بی ،شمیم اختر ،سمیرہ بی بی بعمر 18سال ،مہوش بی بی ،جاوید اقبال ،محمد دین ،محمد زین بعمر 10سال ،زاہدہ بی بی سمیت دیگر افراد زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی طاہر مجید ملک موقع پر پہنچ گئے ریسکیو کی ٹیموں اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں منتقل کیا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ڈاکٹر راؤ افتخار احمد اور ڈاکٹر شہزاد اسلم نے مریضوں کو فوری طبی امداد مہیا کر کے وارڈز میں منتقل کر دیا ایس پی انوسٹی گیشن زبیدہ پروین ،ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن مہر ریاض احمد ،ایس ایچ او سٹی چوہدری عبدالمجید ،رانا سعید احمد سب انسپکٹر ،میاں تنویر احمدبھی ہسپتال میں زخمیوں کی امداد اور عیادت کے لیے موجود تھے دریں اثناء واقعہ کے بعد اہل دیہہ مشتعل ہو گئے انہوں نے شادی ہال کے دفتر پر پتھراؤ کیا شادی ہال کا مالک سید شفقت حسین شاہ موقع سے فرار ہو گیا مشتعل افراد نے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی شادی ہال کے مالک کے خلاف کاروائی کی جائے۔
شادی ہال