ٹرمپ کی جانب سے 33 ارب ڈالرز کی امداد مضحکہ خیز ہے‘ مشتاق احمد

ٹرمپ کی جانب سے 33 ارب ڈالرز کی امداد مضحکہ خیز ہے‘ مشتاق احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے صوبائی آمیر مشتاق احمد خان کا بونیر میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ جو اصل میں اسلام کے خلاف تھا ۔اس جنگ میں 70 ہزار جانوں کی شہادتوں کے علاوہ 118 ارب ڈالرز حکومت پاکستان کا نقصان ہو اہے ۔اور سب کچھ پاکستان میں امیریکی گھوڑوں کی وجہ سے ہوا ہے ۔ٹرمپ کی جانب سے 33 ارب ڈالرز کی امداد مضکحہ خیز ہے ۔اگر امریکہ کی جانب سے ملک کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکن پہاڑوں اور دریاؤں میں بھی وطن عزیز کی سلامتی کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔ملک کے کرپٹ حکمرانوں ۔ججز اور جرنیلوں کے صرف سوئس بنکوں میں 190 ارب ڈالرز کی خطیر رقم پڑی ہو ئی ہے ۔حکومت پاکستان کا اتنا نقصان تین جنگوں میں نہیں ہوا جتنا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہوا ہے ۔جماعت اسلامی کے پاس کرپشن سے پاک اور صالح قیادت موجود ہیں ۔جو ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لے جاسکتی ہے ۔2018 کے الیکشن میں جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختون خواہ سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کرے گی ۔بونیر کل بھی جماعت اسلامی کا تھا ۔اج بھی ہے اور کل بھی ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلارزئی جوڑ گراونڈ پر عظیم الشان شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے اہم رہنماء پیر باچا ذادہ ہاشمی اپنے سینکڑوں ساتھیوں ۔علماء کرام اور شاگروں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اہم شمولیتی اجتماع سے صوبائی وزیر عشر زکواۃ حاجی حبیب الرحمان خان ۔ضلعی امیر محمد حنیف ۔سابق سپیکر بحت جہان خان ۔جماعت السامی یو تھ کے صوبائی امیر عبدالغفار ۔ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا۔ضلع ناظم ڈاکٹر عبیدواللہ ۔عالم خان ۔باچا ذادہ ۔گل محمد خان عرف طوطا ۔ضلعی سیکرتری اطلاعات امین الریشد نے بھی خطاب کئے ۔صوبائی امیر نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان پر امریکی مفاد پرستوں کی حکومت چلی ارہی ہے ۔جنہوں نے اس ملک کے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر سارامال بیرون ممالک منتقل کئے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ اج ماسٹر ڈگری ہولڈر ز نوجوان ڈگریاں لیکر سڑکوں پر گھوم رہے ہیں ۔حکمران صرف اقتدار کے لئے پاکستان کو استعمال کررہے ہیں جبکہ انکے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔اگر کرپٹ حکمران سو ئس بنکوں سے اپنا سرمایہ پاکستان منتقل کرے تو ہم کسی قرضوں کے محتاج نہیں رہیں گے ۔مشتاق احمد نے کہا کہ پورے ملک میں صرف جماعت اسلامی کے پاس صالح اور ایماندار قیادت موجود ہیں ۔جو کرپشن سے پاک ہیں اور انشاء اللہ جماعت اسلامی پاکستان کو ایشئن ٹائیگر اور سپر پاور بنادیں گے ۔