شواہد کی بنیاد پر نواز شریف کو کرپٹ ثابت کیا، فضل ربانی
رستم(نمائندہ پاکستان) سابق وزیر خوراک و اکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور جماعت اسلامی ضلع مردان کے نائب امیرفضل ربانی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عدالتوں نے شواہد کی بنیاد پر نواز شریف کو کرپٹ ثابت کیا ہے ، حکمرانوں نے بیت المال کو گھر کا مال سمجھ کر لوٹ مار مصروف ہیں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا ہے،جماعت اسلامی پاکستان ایک نظریاتی جماعت ہے، پاکستان میں اسلامی نظام کانفاذ جماعت اسلامی کا منشور اور مشن ہے،کرپشن کے خلاف ہر محاذ پر لڑیں گے، جماعت اسلامی کرپشن سے پاک اسلامی جماعت ہے جس کی بنیاد پر آئندہ دور جماعت اسلامی کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ ثبت خیل رستم میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس سے جماعت اسلامی این اے 11کے نامزدامیدوار ڈاکٹر عطاء الرحمان، پی کے 29کا امیداور ابراہیم خان بلند اور امیر جماعت اسلامی پی کے 29 زیب عالم خان نے بھی خطاب کیا۔اس مواقعہ پر مولانا عبداللہ، عطاء اللہ ثبت خیل، سید قماش، رحیم خان، حسین، باسط، بخت شاد، حارث، عثمان نے خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کیا ۔ فضل ربانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف سیاسی میدان میں اتری ہے اور پاکستا ن سے کرپشن کا خاتمہ کرکے ہی دم لے گی حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں اور ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم امریکہ اور ٹرمپ کے دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں ہے ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمیں کوئی جہاد اور دعوت اسلام سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام لانا چاہتا ہے اور اس کیلئے اسلامی تعلیمات سے سرشار حکمران چاہئے جو صرف جماعت اسلامی فراہم کرسکتاہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ لادینیت کا راستہ چھوڑکر جماعت اسلامی میں شامل ہو کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں اپنا کردار اد اکریں کیونکہ آنے والا دور اسلام کی با لادستی ، حکمرانی کا ہے اورجماعت اسلامی پورے صوبے میں کلین سویپ کرکے اسلام نفاذ کو غالب کرنے میں بھر کر دار ادا کریگی۔