نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنادیا، خورشید احمد

نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنادیا، خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور PK-27سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خورشید احمد خان نے کہا ہے کہ کب تک پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدین کوپاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی جرم میں نکالا جائے گا، عوام جانتے ہیں کہ نواز شریف کو سی پیک منصوبے کی سزا دی گئی جس طرح 20سال قبل ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی سزا دی گئی تھی۔ عمران نیازی نے دھرنوں کی آڑ میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا مکروہ کھیل کھیلا ہے ۔تخت بھائی میڈیا کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے چار سالہ دور حکومت میں پٹرول کی قیمتیں اور مہنگائی کو کنٹرول کیے رکھا، بجلی کے شدید بحران کا خاتمہ اورپاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے والے منصوبے سی پیک کی بنیاد رکھی جس کی وجہ سے پاکستان کی معشیت مزید مضبوط ہوئی جو ملک دشمن عناصر برداشت نہ کرسکے۔ ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) محب وطن افراد کی جماعت ہے جس میں قائد سے لے کر کارکن تک سب برابر اور پاکستان کی سالمیت اور بقاء کی جنگ لڑنے کے لیے متحد ہیں ، مملکت عزیز میں انتشار برپا کرنے والے عناصر کے گھناؤنی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گااور جب تک پارٹی کا ایک کارکن بھی زندہ ہے تب تک جمہوریت کی آزادی اور مضبوطی کی جنگ لڑتے رہینگے ۔