مولانا خان زمین باجوڑ میں سپرد خاک

مولانا خان زمین باجوڑ میں سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے باجوڑ کے بانی کارکن اور ممتاز عالم دین مولانا خان زمین جان عُرف مجاہد مولانا کو ہزاروں افراد کے موجود میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم علاقے کی جانی پہچانی شخصیت تھی۔ ان کے تعلق عوام خواص میں یکساں تھا۔ مرحوم گذشتہ کئی عرصے سے پُراثرار بیماری میں مبتلا تھے ، اسی بیماری سے جانبر نہ ہوسکے اور گذشتہ شب داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔جنازے کے موقع پر جماعت اسلامی ضلع دیر کے جید عالم دین مولانا اسد اللہ صاحب اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون رشید نے مرحوم کے زندگی اور جماعتی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔جنازے میں باجوڑ ایجنسی کے علاوہ دیر اور دیگر آس پاس کے علاقوں سے ہر طبقہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔