جرگے کی کوششوں سے مخالفین نے خون معاف کر دیا

جرگے کی کوششوں سے مخالفین نے خون معاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پ ر )ثمر باغ ،پی کے9میں الحاج ملک اشتیاق اعوان کے حجرے میں مصالحتی جرگے کی کامیاب کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی۔تفصیلات کے مطابق مسلم خان ، ککڑ گاؤں اور زبیر خان ثمر باغ کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ جب دسمبر2017میں مسلم خان کے بیٹے سلیم خان پر تھانہ خزانہ کی حدود میں فائرنگ کی گئی جس میں سلیم خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا تھا اس سلسے میں ایف آئی آر نمبر 1014زبیر خان پر درج ہوئی تھی ۔گزشتہ روز فریقین کے درمیان مصالحت کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی ممبر کونسل الحاج ملک طارق اعوان کی سربراہی میں جرگہ تشکیل دیا گیا۔ جسمیں جرگہ چئیرمین الحاج ملک طارق اعوان جرگہ ممبران میں اے این پی کے صوبائی ممبر کونسل الحاج ملک اشتیاق اعوان، جنرل کونسلر الیاس خان، ولی خان، خادم، حاجی سجاد خان وڈپگہ، شاکر اللہ شریک تھے۔جرگے میں دونوں فریقین نے قرآن پاک پرہاتھ رکھا اور کلمہ طیبہ پڑھ کربغل گیر ہو گئے اورایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کر کے آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔جرگے کی طرف سے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر دو عدد کلاشنکوف اور بیس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے الحاج ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں امن اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے۔ ہمیں آپس میں بھائی چارہ قائم رکھنا چاہیے اور تمام اختلاف بھُلا کر پیار محبت سے امن و سکون کے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہیے۔انھوں نے خزانہ پولیس اسٹیشن کی کاوشوں کو بھی سراہا جنھوں نے اس مصالحتی جرگہ میں اہم کردار ادا کیا۔