حبیب جان کی سراج الحق سے ملاقات ، کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

حبیب جان کی سراج الحق سے ملاقات ، کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر سندھ کونسل اور کراچی سٹی الائنس کے مرکزی کنونئیر حبیب جان نے لندن میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اس موقع پر جماعت اسلامی برطانیہ کے رہنما شوکت علی اور فیصل شاہ بھی موجود تھے۔ حبیب جان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے کراچی اور باالخصوص لیاری کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان لیاری گزشتہ تین دہائیوں سے کراچی پر قابض نام نہاد شہر کی خدمت کرنے والوں کے مظالم کے برسر پیکار رہیں ہیں۔ حبیب جان نے کہا کہ جب تمام ریاستی ادارے بشمول سیاسی پارٹیاں ایک طرح سے کراچی کے ٹھگوں اور غنڈوں کے آگے ہتھیار ڈال کر کنارہ کشی اختیار کر کے بیٹھ گئیں تھیں ایسے میں صرف اہلیان لیاری نے پاکستان کے دشمنوں سے معاشی حب کراچی کو بچانے کی جدوجھد کی اور جانی و مالی نقصانات برداشت کئے۔ حبیب جان نے اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق ٹان ناظم لیاقت آباد شہید ڈاکٹر پرویز محمود کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر پرویز محمود نے ہمیشہ اہلیان لیاری کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی اور آخر دم تک وطن دشمنوں کے آگے ڈٹے رہے۔ حبیب جان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو آئندہ 2018 کے الیکشن کے حوالہ سے کہا کہ اگر جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی قوتیں کراچی اور باالخصوص لیاری میں " کراچی سٹی الائنس " کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کرے تو کراچی کو قاتلوں اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ حبیب جان نے کہا کہ لیاری اور صدر ٹان کی دو قومی اسمبلی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تو اہلیان لیاری قوم کو سرپرائز دینے کیلئے تیار ہیں اور باقی سرپرائز کی توقع ہم آپ لوگوں پر چھوڑتے ہیں۔ ملاقات کے آخر میں سراج الحق صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئندہ مستقبل میں بھی رابطہ جاری رہے گا اور جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی خوشحال پر امن کراچی مظبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔