کشمیریوں نے ہمیشہ ملکی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کیا،سید تبریز کاظمی

کشمیریوں نے ہمیشہ ملکی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کیا،سید تبریز کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ) تحریک انصاف آزاد کشمیر مظفرآباد ڈویثرن کے سینئر نائب صدر، امیدوار اسمبلی سید تبریز کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستانی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کیا، آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف کو کامیاب بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے، جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کے لیے قربانیان اور محنت ناقابل فراموش ہے ان کے بیٹے علی ترین کو پارٹی ٹکٹ دینا قیادت کا درست فیصلہ ہے جس کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس عزم کا عہد کرتیہیں کہ ان کی کامیابی کے کشمیری عوام اپنا مثبت کردار ادا کرینگے، گزشتہ روز میصیا نمایندگان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ کہ قائد تحریک عمران خان نے جہانگیر ترین کے لخت جگر علی ترین کو ضمنی الیکشن کا ٹکٹ دیکر تحریک انصاف کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی، جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے لئے جو کام کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور تحریک انصاف ان کی پارٹی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی، علی ترین کو ٹکٹ دیکر قائد تحریک عمران خان نے تحریک انصاف کے مخالفین کو سیاسی موت مار دیا ہے، تحریک انصاف کی آمدہ انتخابات میں کامیابی کے لئے پاکستان میں مقیم کشمیری اپنا مثبت کردار ادا کرینگے، کیونکہ پاکستان میں مقیم۔کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستانی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح وبہبود کو ترجیح دی ہے۔