مینجمنٹ کیڈرکے افسران کو اپ گریڈیشن سے محروم رکھا گیا ‘ یوسف شاہ
پبی ( نما ئندہ پاکستان) محکمہ تعلیم کے مینجمنٹ کیڈر کے افسران کی بد ولت صو بے میں گھوسٹ سکولوں اور ٹیچرز کا خا تمہ ہو گیا ان افسران کی و جہ سے سکولوں کی تعلیمی حالت میں کا فی بہتری آئی لیکن اس کے جواب میں حکو مت کی جانب سے مینجمنٹ کیڈرکے افسران کو ابھی تک اپ گریڈیشن سے محروم رکھا گیا ہے جو ہمارے ساتھ ذیاد تی ہے آج بروز پیر 8 جنوری کو منیجمنٹ کیڈر کے ضلعی صدور اور جنرل سیکر ٹریز صو با ئی سطح پر ہو نے والے پشاورسرکل کے اجلاس میں میں بھر پور شر کت کرینگے ان خیا لات کا اظہار ضلعی صدر محکمہ تعلیم منیجمنٹ کیڈر یوسف شاہ اے ایس ڈی ای او نے پبی میں صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت نے ہمیں ایک ہفتے کا وقت مانگا تھا لیکن ابھی تک صو با ئی حکو مت نے ہمارے مطا لبات پر کو ئی بات نہیں کی انہوں نے صو با ئی حکو مت کی جانب سے منیجمنٹ کیڈرز اپ گریڈیشن میں تا خیراور ٹال مٹول پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں صو بائی قا ئدین نے جو بھی فیصلہ کیا اس کے مطابق کام کر ینگے اور اپ گریڈیشن کے حصول کے لئے کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا