سال 2017ء جی پی او ملتان ریونیو بڑھانے میں کامیاب رہا

سال 2017ء جی پی او ملتان ریونیو بڑھانے میں کامیاب رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خصوصی رپورٹر)سال2017ء میں جی پی او ملتا ن ریونیو بڑھانے میں کامیاب رہا،نئے کلائینٹ کی تعداد میں اضافے سے آمدن میں اضافہ ہوگیا،وزارت مواصلات کی سٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے منظوری کے بعدتمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے ڈاک و پارسلزکے لئے پرکشش پیکجز متعارف کروائے گئے جس سے محمکہ ڈاک سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے بڑ ا بزنس لینے میں(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
کامیاب ہوگیا،جی پی او ملتان نے سال 2017ء میں سوئی گیس،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،بہاء الدین زکریا یونیورسٹی،نادرا،ڈی ایچ اے،پنجاب فوڈ اتھارٹی،ایم ڈی اے،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور متعددسرکاری و غیر سرکاری اداکاروں کو ڈاک ،پارسل اوردیگر اشیاء کی ترسیل کے لئے معاہد ے کئے،جس سے محکمہ ڈاک کے بزنس اور ریونیو میں اضافہ ہوا ، حا ل ہی میں نادرا کے ساتھ مل کر شناختی کارڈ بنانے اور انکی ترسیل کے پروگرام کو بھی فیل کر دیا گیا ہے،ملتان شہر میں ڈاک خانہ گلگشت ممتاز آباد اور ٹمبر مارکیٹ سے شناختی کارڈز کی تجدیداور ڈپلیکٹ و دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی،جی پی او ملتان میں انقلابی اصلاحات میںآن لائن خرید و فروخت کا نظام بھی متعارف کروایا گیا،محتاط اندازے کے مطابق محکمہ ڈاک 7ارب روپے خسارے سے نکل کر کم و بیش 5ارب روپے سالانہ منافع میں آجائے گا۔
جی پی او ریونیو