کامرس تعلیم اور اس کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے مہم کا آغاز

کامرس تعلیم اور اس کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز کی جانب سے کامرس تعلیم اور اس کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے مہم چلائی گئی۔میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز کے لیکچرار ز سید حسین علی شاہ اور سید اطہر علی شاہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے دورے کئے اور میٹرک و جماعت نہم کے طالب علموں کو کامرس تعلیم کی سکوپ اور اہمیت کے حوالے سے لیکچرز دینے کے ساتھ ساتھ طلبہ کو کئیرئر گائیڈنس سے روشناس کرایا ۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کو اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے کافی پذیرائی ملی ۔ گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز کے لیکچرارز نے بتایا کہ مستقبل میں پیشہ ورانہ تعلیم خصوصا کامرس تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے سیمینارز اور واک کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔