گگو منڈی، 15روز قبل اغوا ہونے والے میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں
گگو منڈی(نامہ نگار)15 روز قبل اغوا ہونے والے میاں بیوی کا معمہ مقامی پولیس کی کوشش سے دونوں کی لاشیں مل گئیں۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 225ای بی محنت کش محمد حنیف اور اس کی بیوی ساجدہ بی بی عرف حلیمہ بی بی جو 15روز قبل اغوا ہو گی تھی جس پر گھر والوں کو اسی گاؤں کے عباس نامی شخص پر شک تھا جس کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔ملز م نے ان دونوں میا ں بیوی کو رشتہ دکھا نے کیلئے کسو وال (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
لے گیا۔انہوں کے لو حقین نے بتا یا ہے کہ 15دن گزرجانے کے با وجو د ہما رے والدین واپس نہ آئے ہم نے پولیس کو اطلا ع دی پولس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ دو دن قبل مقتول محمد حنیف کی بیوی ساجدہ عرف حلیمہ بی بی کی لاش کسوال کے قبرستان سے برآمد ہو گی جس پر حلیمہ بی بی کے لواحقین نے دو روز قبل روڈ بلاک کر دیا اور محمد حنیف کی بازیابی کا مطالبہ کیا پولیس نے ملزم سے تفتیش تیز کر دی اور تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ میں اور میرے سالے اسلم سکنہ کسوال نے ان دونوں میاں بیوی کو قتل کیا ہے پولیس نے ملزم کی نشاندہی ہر ملزم کے گھر کے گٹر سے لاش برآمد کر لی وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم مقتوم محمد حنیف کی بیوہ بیٹی سے شادی کر نا چاہتا تھا۔ جو ان کے درمیان رکاوٹ تھی۔