ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈرز کا مشاورتی اجلاس پشاور میں طلب

ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈرز کا مشاورتی اجلاس پشاور میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار ) ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈرز کا مشاورتی اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ایجوکیشن منیجمنٹ کیڈرز کے افسران کو اپ گریڈیشن نہ دینے کے خلاف صوبائی سطح پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا مظاہرے کے بعد صوبائی حکومت نے ایجوکیشن منیجمنٹ کیڈرز کے مسائل کے حل کے لیے مثبت رویے کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں صوبائی مشاورتی اجلاس سٹی سرکل پشاور میں آج بروز پیر صبح دس بجے بلایا گیا ہے جس میں ضلع مردان کے منیجمنٹ کیڈرز کے تمام افسران شرکت کرینگے ۔