باجوڑ ایجنسی،3سو گھرانو ں پر مشتمل گاؤں پینے کے پانی سے محروم
باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) باجوڑ ، حاجی لونگ کے نواحی پہاڑ کے دامن میں واقع تین سو گھرانو پر مشتمل گاؤں پینے کے پانی سے محروم تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی حاجی لونگ کے قریب پہاڑ کے دامن میں واقع گاؤں دور جدید میں پانی کے سہولیات سے محروم ہے۔ گاؤں کے مکین گدھوں اور کندھوں پر پانی لانے پر مجبور ہیں۔ محکمہ پبلک ہیلتھ نے ایک واٹر سپلائی سکیم تعمیر کیا ہے۔ لیکن اس سے علاقے کے مکینوں کو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ابھی تک یہ سکیم فعال نہیں ہوسکا۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے وجہ سے یہاں کنویں کی کدھائی ممکن نہیں۔ علاقے کے بعض مکینوں نے ایک کلومیٹر دور ایک کنواں کُدھوایا ہے۔ لیکن اتنی دور کنواں تعمیر کرنا ہر کسی کے بس میں نہیں۔ علاقے کے مکینوں نے حکومت اور منتخب نمائندے سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔اور تعمیر شدہ واٹر سپلائی سکیم کو فعال بناکر عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں۔