چارسدہ ،اے این پی شکست سے دوچار ہو گی،جنگریز خان
شبقدر( نمائندہ پاکستان)چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی مقامی قیادت کی نا اہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ پر شکست سے دوچار ہو گی ۔ اے این پی اپنے آبائی ضلع میں کامیابی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ۔ ان خیا لات کا اظہارجنگریز خان ، ملک سید افضل اور ملک شاہ نواز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کی۔ ۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ اور شبقدر جو کسی وقت میں اے این پی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا آج ضلعی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث ضلع بھر میں کارکن پارٹی سے نالاں ہو چکے ہیں انہوں نے کہ شبقدر میں سینکڑوں خدائی خدمتگار اور اے این پی کے دیرینہ کارکن پارٹی کے سرگرمیوں سے الگ ہو چکے ہیں جبکہ چند مخصوص افراد نے پارٹی پر قبضہ جما رکھا ہیں جس سے اے این پی کے آبائی ضلع میں اے این پی کی مقبولیت ٹانگہ پارٹی تک آ چکی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چارسدہ میں پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ اور مقبولیت سے آنے والے انتخابات میں آبائی ضلع میں بھی اے این کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونے کا خدشہ ہیں ۔ پارٹی کے سابقہ کارکنوں نے کہا کہ اے این پی کے گرتی ہوئی ساکھ اور مقبولیت پر صوبائی قیادت نے بھی انکھیں بند کر رکھی ہیں جس کا نتیجہ انہیں آنے والے انتخابات میں بھگتنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چارسدہ میں نئی قیادت نے پارٹی مقبولیت کو فائدہ پہنچانے کے بجائے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جو سالوں میں پورا نہیں کیا جا سکتا ۔