19 شہروں کے سرکاری دورے کرنیوالے افسروں کے یومیہ الاؤنس میں اضافہ
پشاور(آن لائن)پشاور ، شمالی علاقہ جات سمیت انیس شہروں کا سرکاری دورے کرنے والے افسروں کے یومیہ الاونس میں وفاق نے اضافہ(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کردیاہے اعلامیہ کے مطابق پشاور ،گوادر ،شمالی علاقہ جات ،مظفر آباد ،میر پور، آزادجموں و کشمیر، فیصل آباد ،اسلام آباد ،روالپنڈی ، حیدرآباد ،کراچی ، سکھر ، بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، کوئٹہ ، سرگودھا ، سیالکوٹ ، لاہور ،گرجرانوالہ ، میں گریڈ بائیس کا الاؤنس 1750سے بڑھا کر2800روپے ،سپیشل الاؤنس 3ہزار سے 48سو روپے ،گریڈ اکیس کے عمومی الاؤنس 1750سے روپے سے 2800روپے ، سپیشل الاؤنس 25سو سے 4ہزار ، گریڈ انیس اوربیس کے آفیسر کا الاؤنس 1550سے 2450،سپیشل الاؤنس 2050سے 3240، گریڈ سترہ اور اٹھارہ کا عمومی الاؤنس 1250سے 2000، سپیشل الاؤنس 16سو سے 2560، گریڈ بارہ سے گریڈ سولہ تک عمومی الاؤنس 7سو سے 1120، سپیشل الاونس 9سوسے 1440گریڈ پانچ سے گریڈ گیارہ کے لئے عمومی الاونس 390سے 624، سپیشل الاؤنس 550سے 880،گریڈ ایک سے گریڈ چارتک عمومی الاؤنس 310سے بڑھا کر 496روپے جبکہ سپیشل الاؤنس 5سو سے بڑھا کر8سو روپے کردیاہے۔
الاؤنس اضا فہ