مختلف حادثات میں 5افراد لقمہ جل بن گئے خاتون سمیت 12زخمی

مختلف حادثات میں 5افراد لقمہ جل بن گئے خاتون سمیت 12زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان،شادن لُنڈ،میلسی (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں5افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 12افراد ززخمی ہوگئے۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تین مختلف حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے پہلا حادثہ کوئٹہ روڈ پر سخی سرور کے قریب حبیب آباد کے مقام پر مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں پیش آیا جس میں ایک خاتون زر بی بی و لد مٹھا خان(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

سمیت پانچ افراد غلام شبیر ،کالو خان ،شبیر خان ،اعجاز اوراللہ بچایا ز خمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے ٹراما سنٹر منتقل کردیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے کالو خان ولد عطاء محمد سکنہ سخی سرور جاں بحق ہو گیا تاہم باقی تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے دوسرا حادثہ کوٹ چھٹہ انڈ س ہائی وے پر مانہ احمدانی کے قریب گنے سے لدا موٹر سائیکل رکشہ موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنے والے تیز رفتار ڈالے سے جاٹکرایا تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد اسماعیل ولد منگلہ خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے، جس کی عمر 45سال بتائی جا رہی ہے جبکہ موقع پرریسکیو1122نے پہنچ کر نعش کو تحصیل ہسپتال کوٹ چھٹہ منتقل کردیا ، ریسکیو1122 کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ محمد اسماعیل کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ بانگے والا نزد گیڈوالا سے ہے جبکہ تیسرا حادثہ غوث آباد چوک پر پیش آیا موضع ہزارہ کا رہائشی ہزارہ سے غوث آباد جا رہا تھا کہ چوک پر دوسری طرف سے آنے والے موٹر سائیکل جا ٹکرایا حادثہ کے نتیجہ میں خرم نواز اور امجد نامی شخص شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کے امدادی اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹرامہ سنٹر منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق علی الصبح پانچ بجے کے قریب انڈس ہائی وے پر شادن لُنڈ شہرکے نذدیک ریلوے پھاٹک پر ڈالہ نمبرkk.973 پرسواربستی کھاکھی ڈیرہ غازیخان کے رہائشی کھوسہ قوم کے افراد ناڑی منڈی مویشیاں جارہے تھے کہ کوچ جوکہ کراچی سے پشاور جارہی تھی کراس کرتے ہوئے ڈالہ کوسائیڈسے ٹکرماردی جس سے ڈالہ کلٹیاں کھاتا ہوا نیچے جاگرا جس دوافراد خلیل احمد ولد حاجی ماہی اور قادر بخش کھوسہ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ افراد محمد علی ،فیاض،ارشاد،سلیم اور صوبھہ زخمی ہوگئے ریسکیو1122 نے اطلاع پر زخمیوں کو دیہی مرکز صیحت شادن لُنڈ منتقل کیا جبکہ دیہی مرکز صیحت شادن لُنڈ میں ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹر ڈیوٹی پرموجود نہ تھاجس سے زخمیوں کو بروقت طبی امداد میسر نہ آسکی اور زخمی تڑپتے رہے جبکہ دوافراد فیاض اور محمد علی کھوسہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ٹراماسنٹر ڈیرہ غازیخان ریفرکردیا گیا ۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق محلہ سخی حسن احمد پورہ کا رہائشی محمد اعجاز ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے بھرت وغیرہ ڈالنے کا کام کرتا تھا گذشتہ شام وہ موضع ڈھمکی کے قریب کھیت سے مٹی ٹرالی میں لوڈ کرنے کے بعد ٹریکٹر کو اونچائی پر چڑھانے لگا کہ اسی دوران ریس زیادہ دینے کی وجہ سے ٹریکٹر کے اگلے ویل کھڑے ہو گئے اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا محمد اعجاز ٹریکٹر اور ٹرالی کے درمیان دب کر شدید زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔