صوابی میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ، اظہار شاہ

صوابی میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ، اظہار شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ )ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان اور پبلک سیفٹی کمیشن ضلع صوابی کے چیئرمین محمد رشید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت 2017میں ضلع صوابی میں پولیس فورسز اور افسران کی کوششوں سے امن و امان کی حالات بہتر رہی ،سیفٹی کمیشن پولیس ایکٹ کا مقصد عوام کا جائز شکایت دور کرکے معاشرے کے ہر فرد کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ عوام اور پولیس ایک ہی پیج پر کام کرسکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سیفٹی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس میں مختلف اُمور کے علاوہ امن و امان ،ہوائی فائرنگ ،منشیات ،موٹرسائیکل اور دیگر گاڑیوں کی چوری اور سیکورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس سے ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان نے بھی خطاب کیا ،محمد رشید ایڈوکیٹ اور ڈی ایس پی اظہار شاہ خان نے کہا کہ تھانہ جات میں جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے ،ان جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ جس طرح کمیشن ممبران نے عوامی خدمت کیلئے بلامعاوضہ پولیس تعاون کیلئے کمر باندھا ہے ،اس طرح پولیس بھی ایکٹ کے روح کے مطاب کمیشن سے تعاون کرینگے ،انہوں نے صوبائی حکومت اور مختلف تنظیموں سے استدعا کی کہ ضلع صوابی میں بعض تھانوں اور چیک پوسٹوں کی حالات خراب ہیں لہٰذا ان کی مرمت اور از سر نو تعمیر کریں اور ضلع صوابی میں پولیس نفری بھی بڑھائی جائے ۔