سندھ ، رعشہ کے مریضوں میں پیس میکر لگانے کا عمل شروع

سندھ ، رعشہ کے مریضوں میں پیس میکر لگانے کا عمل شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سندھ میں پہلی مرتبہ رعشہ(کپکپاہٹ)کے مریضوں کے دماغ میں پیس میکر لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں پہلی مرتبہ رعشہ کے 2 مریضوں کو دماغ میں پیش میکر لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پیچیدہ نوعیت کے اس آپریشن کی سربراہی نیورو سرجن پروفیسر ستار ہاشم کررہے ہیں جب کہ انہیں چین کے ماہرین کی بھی معاونت حاصل ہے۔نیوروسرجن ستار ہاشم نے بتایا کہ طبی تحقیق کاروں کی کاوش کے نتیجے میں ایک ایسی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جس کو دماغ کے اندر نصب کرکے رعشہ (ہاتھوں کی کپکپاہٹ)ڈپریشن اور مرگی سمیت دیگر دماغی بیماریوں کا علاج ممکن ہوگیا ہے۔ جدید ترین تکنیک کے ذریعے دماغ کے اندر پیس میکر لگا کر ہاتھوں کی کپکپاہٹ کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔ستار ہاشم کے مطابق جدید تکنیک کو کراچی کے نجی اسپتال میں پہلی بار متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس سے قبل پیس میکر دل کی دھڑکن کنٹرول کرنے کے لئے لگایا جاتا تھا تاہم اب دماغ میں پیس میکر لگا کر دماغی امراض کا علاج ممکن ہوا ہے۔ پیس میکر کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈیوائس استعمال کی جائے گی مریض کے سر کے اندر ڈیوائس زندگی میں ایک بار لگائی جائے گی تاہمج ڈیوائس میں استعامل ہونے ولای بیٹری 7 سال بعد تبدیل کی جائے گی۔