تاجر اتحاد مندنی بازار کا اجلاس

تاجر اتحاد مندنی بازار کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) تاجر اتحاد مندنی بازار کا اجلاس ۔ تجاوزات کے آڑ میں دکانداروں کے بے عزتی پر افسوس کا اظہار ۔ اس سلسلے میں تاجر اتحاد مندنی بازار کا ایک اجلاس زیر صدارت جاوید مندنی منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے دیگر اراکین جاوید امیر ، نذیر خان ، خالد خان کے علاوہ کثیر تعداد میں تاجروں اور دکانداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تاجر اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب ٹیلر ، لعل محمد لعل ، ارشاد علی قریشی ، ظہور احمد ظریف خیل اور صاحب شاہ نے حصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں گزشتہ روز تجاوزات ہٹانے کے آڑ میں اے سی تنگی کی طر ف سے دکانداروں کی بے عزتی کرنے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیااور مطالبہ کیا کہ مسئلہ کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے ۔ انتظامیہ اپنے ناکامی چھپانے کیلئے تجاوزات کا بہانہ بنا کر دکانداروں کو تنگ کر رہی ہے ۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اگر اسسٹنٹ کمشنر تنگی اپنا جار حانہ رویہ ترک نہ کیا گیا تو تاجر اتحاد ضلع بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریگی ۔