باجوڑ ایجنسی میں پہلی بار انٹرڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ میچوں کا انعقاد

باجوڑ ایجنسی میں پہلی بار انٹرڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ میچوں کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) باجوڑ ایجنسی میں پہلی بار انٹرڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ میچز کا انعقاد کیا جا رہا ہے باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل اور فاٹا ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے کوششوں سے باجوڑ کی تاریخ میں پہلی بار انڈر 19 انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ مقابلوں کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرڈسٹرکٹ مقابلوں کے دو میچز باجوڑ میں کرانے کی منظوری دیدی ہے۔ 9 جنوری کو باجوڑ اور ٹانک جبکہ 11 جنوری کو باجوڑ اور مہمند ایجنسی کی انڈر 10 کرکٹ ٹیمیں باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر 50 اوررز کے ون ڈے میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جس کے لیے پی سی بی کے آفیشل ایمپائرز اور ریفری بھی باجوڑ آئینگے۔ اس حوالے سے باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل نے کہا کہ اکتوبر 2016 میں پہلی بار باجوڑ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر میں نے اہلیان باجوڑ سے وعدہ کیا تھا کہ اپنے دور صدارت میں انٹرڈسٹرکٹ میچز باجوڑ لازمی لیکر آؤنگا الحمداللہ میں نے اپنے علاقے کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہونے کردیا۔ لیکن اس سلسلے میں پولیٹیکل انتظامیہ، سیاسی اور قبائلی عمائدین اور عام لوگوں نے مجھے بھرپور سپورٹ فراہم کی جس پر میں تمام افراد کو مشکور ہوں۔