جمرود ،خاصہ دار فورس کی کامیاب کارروائی ‘ منشیات برآمد
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)جمرود شا ہ کس میں خاصہ دار فورس کی کامیاب کاروائی 121کلو چرس اور 8کلو افیون برامد سمگلروں کے خلاف مزید تفتیش جاری اتوار کے دن جمرود علاقہ شاہ کس با ڑہ رو ڈ پر سمگلروں نے علی صبح کے وقت منشیات کی سمگلنگ کر رہاتھا خفیہ اطلاع پر جمرود خا صہ دار فورس نے سمگلروں کا پیچھا کیا سمگلروں اور خا صہ داروں کے درمیان فائرنگ بھی ہوئی تاہم سمگلر بھاگنے میں کامیاب ہوئے خا صہ دار فورس نے گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیکر تلاشی شروع کی جس کے خفیہ خانوں سے 121کلو چرس اور 8کلو افیون برامد ہوئی لائن آفیسر تحسین اللہ نے رابط پر بتایا کہ پی اے خیبر کے ہدایت پر خیبر ایجنسی میں منشیات کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہے سمگلروں کے خلاف زمین تنگ کر دی گئی ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرینگے ۔جمرود تحصیل میں منشیات کے ٹھکانوں کو ختم کر دئے گئے ہیں ۔بھاگنے والے سمگلروں کے خلاف تفتیش جا ری ہے بہت جلد گرفتار کرینگے۔