اے این پی صوبے کی مضبوط سیاسی قوت ہے‘ شاہ خالد

اے این پی صوبے کی مضبوط سیاسی قوت ہے‘ شاہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تورڈھیر (نمائندہ خصوصی) اے این پی باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفہ پر مبنی ہے اور اے این پی کی انقلابی اقدامات کی وجہ سے باچا خان نے اپنے ساتھیوں سے ملکر پختونوں کیلئے ایک بہت بڑی اور انقلابی جماعت بنائی عوامی نیشنل پارٹی باچا خان سے لے کر ولی خان ، بیگم نسیم ولی خان، اور اسفندیار ولی خان ، تک بہت بڑی اصولوں کے ساتھ اگے بڑھ رہی ہے۔ اور اج کی قیادت سابقہ وزیر علی و صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی کی قیادت میں صوبہ بھر میں ایک فعال اور بڑی جماعت بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی تورڈھیرکے پریس سیکرٹری شاہ خالد خان نے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیتوں کا ایک بہت بڑا سلسلہ شروع ہے۔ ہم نے عہد کیا ہے کہ باچا خان کے ولولہ انگیز قیادت اور آج کے دور میں اسفندیار ولی خان کی رہنمائی میں چلتے ہوئے عدم تشدد کے فلسفہ کو پختونوں کے گھر گھر تک پہنچا کر دم لینگے۔