مویشیوں پر عائد ٹیکسز سے کروڑوں روپے وصول کئے گئے
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)پولیٹیکل ایجنٹ نے افغانستان سے دنبوں پرایجنسی ٹیکس عائد کرکے کروڑوں روپے صول کئے ایجنسی ٹیکس کے نام پر وصول کئے گئے روپے ایجنسی کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جائیں پولیٹیکل ایجنٹ صرف وعدے کرتے ہیں ایک بھی عملی کا م نہیں کیا لنڈی خانہ واٹر سپلائی اسکیم کا صرف ا فتتاح کرکے غریب عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا ان خیالات کا اظہارتنظیم اہلسنت والجماعت کے سینئررہنماء اور ٹرانسپورٹ یونین کے صدر شاکرآفریدی نے کیا انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام بجلی کی ایک جھلک اور پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کیلئے ترس گئے لیکن پولیٹیکل ایجنٹ کی نظریں صرف آمدنی والے چیک پوسٹوں پر ہیں انکوحل طلب مسائل حل کرنے کی کوئی پرواہ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پہلی بار عید الضحی کے موقع پر افغانستان سے دنبوں لانے پر ایجنسی ٹیکس عائد کیا گیا جس کے بعد دنبوں لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی جسکی وجہ سے چھوٹے گوشت کی قیمتوں بھی اضافہ ہو گیا لیکن ٹیکس کی صورت میں جوکروڑوں روپے وصول کئے گئے وہ کہا پر خرچ کئے گئے کیونکہ اس پر ایجنسی کے عوام کا حق بنتا ہیں شاکر آفریدی نے کہا کہ دنبوں پر ایجنسی ٹیکس کی صورت میں جو روپے وصول کئے گئے وہ قوم کے سامنے لائے جائیں بلکہ علاقے میں پینے کی صاف پانی کی منصوبوں پر خرچ کئے جائے انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود گزشتہ دو سالوں سے تعینات ہیں ان دو سالوں میں انہوں نے صرف عدے کئے لیکن ایک بھی عدہ ایفا نہیں کیا گیا خیبر ایجنسی کے مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں لیکن انکی نظریں صرف آمدنی والے چیک پوسٹوں اور اس پر اپنے بندے کھڑے کرنے پر ہیں انہوں گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود کو جلد از جلد تبدیل کرکے ایک نیک اور ایماندار شخص کو تعینات کریں ۔