ایم ایم اے کا 5 سالہ دور حکومت مثالی تھا‘ شجاع الملک

ایم ایم اے کا 5 سالہ دور حکومت مثالی تھا‘ شجاع الملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ )جے یو آئی ف کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شجاع الملک ،صوبائی نائب و ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کا پانچ سالہ دور اس صوبے اور عوام کیلئے مثالی رہا ،آئندہ دور ایک بار پھر جے یو آئی اور ایم ایم اے کا ہے اور خیبر پختونخوا میں ایم ایم اے کی حکومت بنے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں دوبیان میں ایک جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جس میں منصف علی ،حضرت امین ،اعجاز علی ،ولی اللہ ،سجاد علی ،جمال ،وسیم ،ربنواز ،محمد جنید ،عزیز احمد ،محمد عارفین اور مدثر شاہ سمیت درجنوں افراد نے جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کیا ،انہوں نے کہا کہ امریکہ پہلے پاکستان کا دوست تھا اور نہ ہی مستقبل میں دوست رہے گا ، امریکہ کا پاکستان سے ناراضگی کا اصل وجہ سی پیک کا منصوبہ ہے جو امریکہ کو ہضم نہیں ہورہا ہے ،امریکہ کی معیشت کا دارومدار اسلحہ پر ہے اسلئے وہ دُنیا میں ہر صورت میں جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے اسلئے پوری دُنیا میں دہشتگردی کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے ،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے عالمی دُنیا کی بھرپور ایجنٹ کا کردار ادا کیا ،پی ٹی آئی کی قیادت خود کو مذہبی ظاہر کرنے کیلئے آئمہ کرام کو اعزازیہ دینے کی کوشش کررہے ہیں اور بعض مذہبی قیادت کا سہارا لے رہے ہیں ،آئمہ کرام کا اعزازیہ صرف اور صرف علماء کو بدنام کرنے کی سازش ہے ،صوبے کے علماء اور آئمہ کرام کسی صورت اعزازیہ وصول نہیں کرینگے ،انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی قیادت میں صوبائی حکومت نے صوبے میں ریکارڈ ترین کرپشن کے نئے طریقے ایجاد کئے ہیں ،صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی کو الیکشن قریب آنے پر اپنا حلقہ یاد آیا لیکن اس بار صوابی سمیت پورے خیبرپختونخوا میں عوام پی ٹی آئی کو ووٹ کے ذریعے مسترد کرینگے ،عوام کا اعتماد جے یو آئی پر بڑھ رہا ہے اسلئے دھڑا دھڑ لوگ جے یو آئی میں شامل ہورہے ہیں ۔