1970ء میں اصغر خان کی بات مان لی جاتی تو پاکستان کبھی دو لخت نہ ہوتا ،سید فصیح الحسنین شاہ

1970ء میں اصغر خان کی بات مان لی جاتی تو پاکستان کبھی دو لخت نہ ہوتا ،سید فصیح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (خصوصی رپورٹ)ائیر مارشل محمد اصغر خان ایک محب وطن شخص تھے انھوں نے اپنی تمام زندگی پاکستان سے محبت اور اس کی ترقی کیلئے وقف کردی تھی اگر سن 1970ء میں انکی بات مان لی جاتی تو پاکستان کبھی دو لخت نہ ہوتا ان کی اس وقت یہ بات درست تھی کہ پورے پاکستان کی قیادت مجیب الرحمان کو دی جائے جو کے انتخاب جیت چکے تھے انھوں نے اس وقت کہا کے مجیب الرحمان پاکستان اٹھا کر نہیں لے جائے گا مگر اس وقت وہ لوگ جو جانتے تھے کہ اگر اقتدار مجیب الرحمان کو دے دیا گیا تو وہ ان کو کبھی اقتدار نصیب نہیں ہو گا اور ان خیالات کا اظہار سابق چیئر مین تحریک استقلال حیدرآباد سید فصیح الحسنین شاہ نے انکی وفات پر کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کے میں نے 17،18سال ائیر مارشل اصغر خان کے ساتھ گزارے ہیں اور انھوں نے مجھے بہت بڑی عزت دی جو کے میرا سیاسی سرمایہ ہے جو کہ میں بھلا نہیں سکتا ۔ 21مارچ 1969ء کو میری ان سے پہلی ملاقات کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی اس وقت انھوں نے میرے سوالات کے جواب میں بتایا کے اگر اقتدار بھٹو جیسے شخص کو مل گیا تو پاکستان قائم نہیں رہے گا ۔