سندھیانی تحریک کی سابق مرکزی صدر زاہدہ شیخ انتقال کر گئیں
حیدرآباد(بیورو رپورٹ )سندھیانی تحریک کی سابق مرکزی صدر زاہدہ شیخ حیدرآباد میں انتقال کرگئیں، وہ شوگر کے مرض میں مبتلا تھیں۔زاہدہ شیخ بزرگ قوم پرست سیاستدان رسول بخش پلیجو کی اہلیہ تھیں، عوامی تحریک نے زاہدہ شیخ کے انتقال پر 10روزہ سوگ کا اعلان کیاہے۔ترجمان عوامی تحریک کے مطابق زاہدہ شیخ کی تدفین قمبر شہر میں کی گئی۔ضیا کی آمریت کے دور میں سندھ سے اٹھنے والی غیر معروف مگر متوسط اور نچلے طبقے کی سندھیانی تحریک کی ابتدا بدین اور ٹھٹھہ کے اضلاع میں ہوئی تھی مگر کچھ ہی وقت میں دیگر اضلاع میں بھی پھیل گئی۔سندھیانی تحریک نے سندھ میں خواتین کے حقوق کیلیے جدوجہد کی اور صوبائی خودمختاری، طبقاتی تفریق، صنفی امتیاز سمیت کاروکاری ، قران سے شادی اور جائیداد میں عورتوں کو حق سے محروم رکھنے جیسے مسائل کے