تحصیل کونسل نوشہرہ میں مختلف ٹھیکہ جات اور منصوبوں کی منظوری
نوشہرہ(بیورورپورٹ) تحصیل کونسل نوشہرہ میں مختلف ٹھیکہ جات اور منصوبوں کی منظوری میونسپل کمیٹی نوشہرہ کے دفتر میں ملبہ ہٹانے نیلامی ٹی ایم اے آفس میں نئے بلڈنگ کی تعمیر کے بعد نکاس آب کیلئے ایک بڑے نالے کی تعمیر ٹی ایم اے نوشہرہ کی گاڑی مشینری اور منی ڈمپرز اور ٹریکٹرز کی خریداری کیلئے اخبارات میں کوٹیشن کے علاوہ ٹی ایم اے نوشہرہ کو اپنا ٹیوب ویل واقع عاشور آباد کیلئے حفاظتی دیوار بمعہ چھوٹے موٹے تعمیراتی کام ایم اینڈ آر فنڈ سے کرانے کی منظوری نوشہرہ کلاں میونسپل کمیٹی کی جگہ پر پلازے کی تعمیر میں پرانے دکانداروں کو فرنٹ پر بارہ دکانیں دینے کی منظوری تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل نوشہرہ کاایک اجلاس زیر صدارت کنوینئر فواد علی خان منعقد ہوا سیکرٹری کے فرائض مزمل خٹک نے ادا کئے تحصیل ناظم احد خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسل نوشہرہ کے تمام ویلج کونسلز میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ویلج کونسلز کی سطح پر صفائی کیلئے گاڑیوں کی خریداری کیلئے منظوری دے دی ہے تحصیل کونسل نوشہرہ کو ماڈل اور خوبصورت شہر بنانے کا تہیہ کررکھا ہے عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی، سٹریٹ لائٹس، مساجد میں سولر سسٹم اور دیگر شاہراہوں پر بھی سولر سسٹم لگانے کی منظوری دے دی ہے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زرعالم خان، رضاء اللہ خان، حسن خان، اوم پرکاش، بشیرحاجی بیشرخان، ڈاکٹر گوہر، عمران حقانی، اقبال، عالمگیرخان، حاجی عنایت الرحمان، زاہد خٹک نے کہا کہ تحصیل کونسل نوشہرہ کی انتظامیہ اور کونسلروں نے عوام کی فلاح وبہود کے منصوبوں پر تیزی سے کام شروع کیا ہوا ہے اور عوام کے تمام بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔