پی این ایس خیبر ،نصرکے ٹاسک گروپ کا سیشلز کی بندرگاہ کا دورہ

پی این ایس خیبر ،نصرکے ٹاسک گروپ کا سیشلز کی بندرگاہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس خیبر اور پی این ایس نصر پر مشتمل ٹاسک گروپ نے سیشلز کی بندرگاہ وکٹوریہ کا دورہ کیا۔ یہ جہا زمشرقی افریقی ممالک اور بحرِ ہند کے جزیرہ ممالک کے خیر سگالی دورے پر ہیں۔پی این ایس خیبر ٹائپ21-جنگی جہاز ہے جبکہ پی این ایس نصر ایک معاون جنگی جہاز ہے۔ کمانڈر9thایگزلری اینڈ مائن وارفیئراسکواڈرن، کموڈور جاوید اقبال بطور مشن کمانڈر پاک بحریہ کے اس ٹاسک گروپ کی کمانڈ کر رہے ہیں۔دورے کے دوران مشن کمانڈر اور جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز نے سیشلز ی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقاتوں میں مورس لاسٹاؤ لالین کے سفیر ، سیاحت کے سفیر، بریگیڈیئر لیپولڈ ایف پے ایٹ ، چیف آف پیپلز ڈیفنس فورسز جناب کشنن لیبورائٹ سیشلز پولیس کے کمشنرجناب ڈیوڈ اینڈرے،وکٹوریہ کے میئراینڈمس شیرل وارٹ گیڈ سمی، منسٹر آف ہوم افیئرز کے اسپیشل ایڈوائزر(پولیس) شامل تھے۔انسانی ہمدردی کے تحت سینٹ الزیبتھ اورفنج اور لاء ریٹریٹ ایلڈرلی ہوم کا دورہ بھی کیا گیا جس کے دوران عطیات اور تحائف تقسیم کئے گئے۔پاک بحریہ کے دونوں جہازوں کے آفیسرزاور عملے نے ریجنل کوارڈی نیشن آپریشنز سنٹر کا دورہ بھی کیا اور میری ٹائم معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر گفتگو کی۔حکومت کی خارجہ پالیسی کو وسعت دینے کے سلسلے میں تاریخی اعتبار سے بحری افواج خیر سگالی دوروں کی وساطت سے برادرانہ ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس حقیقت کے پیشِ نظر پاک بحریہ دوست ممالک کے ساتھ اشتراکیت کو مزید بڑھانے میں ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔پاک بحریہ کے اس ٹاسک گروپ کا مقصد خطے میں امن و سکیورٹی کا فروغ، میری ٹائم اشتراکیت کو بڑھانا اوردوست ممالک کے ساتھ تعاون کے نئے دور کھولنا ہے۔