سرگودھا، سٹون کرشنگ علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر ایک مزدور جاں بحق
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا میں سٹون کرشنگ علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر ایک مزدورجاں بحق ہو گیا، مرنے والے مزدور کی شناخت یامین کے نام سے ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں سٹون کرشنگ علاقے میں پہاڑی توڑنے کے بعد پتھر ٹریکٹر ٹرالی میں لوڈ کیا جا رہا تھا کہ بیک کرتے ہوئے ایک مزدور ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آگیا ، جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت یامین کے نام سے ہوئی ہے،ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔