” ہر تیسرے سعودی شہزادے نے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس 10 ارب ڈالر ہیں تو اس میں سے اتنا حصہ شریف برادران کا ہے“آفتاب اقبال نے ’ دھماکہ ‘ کردیا

” ہر تیسرے سعودی شہزادے نے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس 10 ارب ڈالر ہیں تو اس میں سے ...
” ہر تیسرے سعودی شہزادے نے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس 10 ارب ڈالر ہیں تو اس میں سے اتنا حصہ شریف برادران کا ہے“آفتاب اقبال نے ’ دھماکہ ‘ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن آفتاب اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں جتنے بھی سعودی شہزادوں سے تفتیش کی گئی ہے ان میں سے ہر تیسرے بندے نے یہ کہا ہے کہ اگر اس کے پاس 10 ار ب ڈالر ہیں تو ان میں سے 3 ارب ڈالر شریف برادران کے ہیں۔
اپنے پروگرام میں گفتگو کے دوران آفتاب اقبال نے سعودی عرب میں جاری اینٹی کرپشن مہم اور شریف خاندان کے تعلق کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر تیسرے سعودی شہزادے نے تفتیش کے دوران بیان دیا ہے کہ اگر 10 ارب ڈالر ان کے ہیں تو ان میں سے 3 ارب ڈالر شریف برادران کے ہیں۔
آفتاب اقبال نے کہا دروغ بر گردن راوی لیکن اس بات کا چرچا بہت ہے اور شریف برادران کے ترجمان نے ابھی تک اس کی تردید نہیں کی۔ شریف برادران کی مہارت دیکھیں کہ انہوں نے اپنا پیسہ وہاں وہاں انویسٹ کر رکھا ہے کہ قیامت تک کسی کو سراغ نہ ملے، سعودی ناموں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
آفتاب اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جن کی تلاشی ہورہی ہے انہیں تو چھوا بھی نہیں جاسکتا تھا اور کہا جاتا تھا کہ ان کی تلاشی تو اللہ ہی لے گا لیکن اب وہ پکڑ میں آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میاں نواز شریف اور شہباز شریف سعودی عرب گئے تھے، شریف خاندان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ دونوں افراد عمرہ کرنے گئے ہیں تاہم بعض صحافتی حلقے اس حوالے سے یہ بھی کہتے پائے گئے کہ شریف برادران سے سعودی عرب میں کرپشن کے حوالے سے تحقیقات ہورہی ہیں۔ وطن واپس آنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کرپشن سے متعلق خبریں چلانے والے 2 نجی ٹی وی چینلز کو ہرجانے کے نوٹسز بھی بھجوائے تھے۔

ویڈیو دیکھیں