مقبوضہ بیت المقدس کی حمایت میں نکالی گئی دفاع پاکستان کونسل کی ریلی میں شرکت پربھارتی دباﺅ میں معطل کیے گئے فلسطینی سفیر کے بارے میں بڑی خبرآگئی

مقبوضہ بیت المقدس کی حمایت میں نکالی گئی دفاع پاکستان کونسل کی ریلی میں شرکت ...
مقبوضہ بیت المقدس کی حمایت میں نکالی گئی دفاع پاکستان کونسل کی ریلی میں شرکت پربھارتی دباﺅ میں معطل کیے گئے فلسطینی سفیر کے بارے میں بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارت کے دبائو پر معطل کیے جانے والے پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی کو سفیر کے عہدے پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی کو عہدے پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ولید ابو علی کی سفیر کے عہدے پر بحالی کا فیصلہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے کیا جس کے بعد ولید ابو علی آئندہ ہفتے تک پاکستان پہنچیں گے اور میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ولید ابو علی کے اہل خانہ اور بچے ابھی پاکستان میں ہی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام مقبوضہ بیت المقدس کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جس میں کالعدم جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید اور فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے بھی شرکت کی جس پر بھارت نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی حکام سے احتجاج کیا۔ حکام نے بھارتی دباو¿ پر اپنے سفیر ولید ابو علی کو پاکستان سے واپس بلا لیا تھا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔